پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات، وزیر خزانہ کی وفد کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ

May 21, 2025 | 19:37:PM
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات، وزیر خزانہ کی وفد کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ
کیپشن: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )  پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اہم مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے  جس کے تحت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورت حال، اصلاحاتی اقدامات اور محصولات میں بہتری کے حکومتی اہداف پر روشنی ڈالی۔

آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر جہاد آزور کر رہے تھے، جب کہ مشن چیف نیتھن پورٹر بھی وفد میں شامل تھے، ملاقات میں معیشت کی بحالی، مالی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور توانائی شعبے کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔  

یہ بھی پڑھیں؛  امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جیری کونولی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے