پاکستانی نوجوان نے 4 ماہ میں مشہور زمانہ کار بنا لی

May 21, 2021 | 23:01:PM
پاکستانی نوجوان نے 4 ماہ میں مشہور زمانہ کار بنا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ساہیوال کے نوجوان نے ہالی ووڈ فلموں میں دکھائی جانے والی مشہور زمانہ  کار بنا لی ۔
پیشے کے اعتباز سے ڈینٹر رضوان کاکہناہے کہ اس نے فلم میں 40 ملین ڈالر کی گاڑی دیکھی تو بالکل ایسی ہی کار بنانے کی ٹھان لی توبس پھر کیا تھا کہ تصویر لے کر کام شروع کردیا۔
رضوان نے سوزوکی ایف ایکس کا انجن اس گاڑی میں لگایااور اس کی محنت کا ثمر سب کے سامنے آگیا ہے اس گاڑی میں 4 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے ،رضوان کی کار کو دور دور سے لوگ دیکھنے کیلئے آتے ہیں اور خوب تعریف کرتے ہیں ۔


نوجوان کاکہناہے کہ وہ مسلسل چار ماہ کی محنت سے کار بنانے میں کامیاب ہوااس نے تمام کام اپنے ہاتھ سے کیااور اس پر 4 لاکھ روپے لاگت آئی ،دوستوں نے بھی اس مہنگے شوق کو پورا کرنے میں رضوان کی بھرپور مدد کی ۔

یہ بھی پڑھیں: سیپ خریدنے سے غریب خاتون کی زندگی بدل گئی