میوزک ویڈیو ’’تم بے وفا ہو‘‘ میں نیا شرما کا روایتی انداز  لوگوں کو خوب پسند آ  گیا

May 21, 2021 | 13:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما  سوشل میڈیا پر اکثر ایکٹو رہی ہیں۔ اپنے بے باک انداز سے ہمیشہ مشہور ہونے والی نیا شرما ان دنوں اپنے ایک میوزک ویڈیو ’’تم بے وفا ہو‘‘  کی ریلیز   کے بعد میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس ویڈیو میں نیا شرما کا بے حد ہی خوبصورت انداز ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق نیاشرما  کو  روایتی انداز میں دیکھ کر مداح خوب تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ٹی وی اداکار ارجن بجلانی نظر آئے ہیں۔ اس گانے کا ویڈیو یو ٹیوب پر ٹرینڈ میں ہے۔ نیا شرما اور ارجن بجلانی کے اس ویڈیو کو 16لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ  چکے ہیں۔ وہیں ان دونوں کی کیمسٹری بےحد خوبصورت نظر آرہی ہے۔یہ میوزک ویڈیو ڈی آر جے ریکارڈز کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے  جسے راج جیسوال نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس گانے کو پائل دیو اور اسٹیبن نے آواز دی ہے۔ اس گانے کے بول  کنال ورما نے لکھے ہیں اور میوزک کمپوزر پائل دیو ہیں۔