رینجرز ، پولیس کامشترکہ کارنامہ ،25سے زائد وارداتیں کرنیوالاڈکیت گرفتار

May 21, 2021 | 09:50:AM
25سے زائد وارداتیں کرنیوالا ڈکیت گرفتار
کیپشن: 25سے زائد وارداتیں کرنیوالا ڈکیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی 25 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 4 مارچ کو ملزم نے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر تین لڑکوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ملزم کے ساتھی نعیم عرف چریا کے پاس 30 بور کا پستول بھی تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے، ملزم کی گر فتاری سی سی ٹی وی فو ٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

 واضح رہےکہ  دوران تفتیش ملزم محمد نعمان عرف ڈاڈا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپریل 2021 ءکے دوران اپنے ساتھی نعیم عرف چریا کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر مختلف علاقوں میں چھینا جھپٹی، خواتین سے پرس اور راہ گیروں سے موبائل فون چھیننے کی مختلف واردتوں میں ملوث رہا ہے۔

رینجرز نے گرفتار ملزم کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    معروف فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم اسلام آباد میں سپرد خاک