پی سی بی کو سپنر کی تلاش،سلیکٹرز نے 5 ماہ پہلے ریٹائرمنٹ لینے والے عماد وسیم پر نظریں جما لیں

Mar 21, 2024 | 21:20:PM
پی سی بی کو سپنر کی تلاش،سلیکٹرز نے 5 ماہ پہلے ریٹائرمنٹ لینے والے عماد وسیم پر نظریں جما لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے سپنر کی تلاش شروع کر دی جبکہ سلیکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سمیت پلے آف میچز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راونڈرعماد وسیم  پر نظریں جمالی  ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اور فائنل میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلیے قومی ٹیم واپسی پر باتیں ہونے لگیں،عماد وسیم کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ ان کی چار پانچ سال کرکٹ باقی ہے ، اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو وہ حاضر ہیں۔

ذرائع سلیکشن کمیٹی کے مطابق عماد وسیم کے علاوہ اس وقت کوئی بائیں ہاتھ کا سپنرجو بیٹنگ بھی کر سکتا ہوں دستیاب نہیں جو ہیں ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں ہے،عماد وسیم پر نظریں تو ہیں تاہم اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں، پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے پرعماد وسیم ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں گے، عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے،دوسری جانب یو اے ای میں رہائش پذیر عثمان خان جو پی ایس ایل میں اوورسیز پلیئر کی حیثیت سے کھیلے تھے ، ان کو بھی ٹریننگ کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گڈ بائے انڈیا ، ویرات کوہلی  کے فیصلے   سے مداح پریشان