حماداظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد، کیا عذر لگایا گیا ؟ جانیے

Mar 21, 2024 | 17:57:PM
 حماداظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد، کیا عذر لگایا گیا ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے ضمنی الیکشن کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل ،پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما میاں حماد اظہر  کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسراین اے 119 عبدالسلام عارف نےسکروٹنی مکمل کرکے فارم 32 جاری کردیا ، رہنما پی ٹی آئی میاں حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی اشتہاری ہونےکی عدز کی بنیاد پر مسترد کیے گئے، حماد اظہر کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونےوجہ بنا،مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے،علی سرور گیلانی ،زرق تنویر، اصغر علی، اکمل باری، ندیم الطاف خان شیروانی، شہزاد فاروق، میاں روحیل اشرف ،محمد ظہیر، محمد نواز، محمد احمد مغل، عبدالکریم خان اور احمد مغل کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا، دیگر کرنسیوں کی صورتحال کیا رہی؟