وزیراعظم اور خاتون اول کی طبیعت کیسی ہے؟عمران خان نے اہم ٹویٹ کر دیا

Mar 21, 2021 | 20:51:PM
وزیراعظم اور خاتون اول کی طبیعت کیسی ہے؟عمران خان نے اہم ٹویٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کی تشخیص کے بعد صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد عالمی اور ملکی سیاسی رہنمائوں نے ان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر انہوں نے بھی اب سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ اہلیہ اور میں صحتیا ب ہو رہے ہیں ۔ پاکستان اوربیرون ملک سےنیک خواہشات پرسب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جس پر دونوں نے گھر میں خو د کو آئسو لیٹ کر لیا ہے۔ڈا کٹروں کے مطابق دو نوں میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔