حکومت اپنے دن گننا شروع کردے،آنےوالاوقت نوازشریف کاہے،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کاکہناہے کہ ہم بہت قربانیاں دے چکے،اب حساب لینے کاوقت ہے،حکومت اپنے دن گننا شروع کردے،آنےوالاوقت نوازشریف کاہے،پنجاب اب کھڑاہوگیاہے،پنجابی اب کسی کواپنے حق پرڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے،ہرآنےوالادن نوازشریف کوسرخرو،عمران خان کاکچہ چٹھہ سامنے لارہاہے،حکومت کوگھربھیج کردم لیں گے۔
لاہور میں پی ایم ایل این یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نوجوانوں کارکنوں کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں،نوازشریف کوجھوٹے الزام پرنکالاگیا،نوازشریف نے کہاکہ انہیں کیوں نکالاتو مخالفین نے مذاق اڑاناشروع کیا،آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟نوازشریف کوبیٹی سمیت جیل میں ڈالاگیا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ن لیگ نے ملک کوترقی کی راہ پرڈال دیاتھا،2018الیکشن مسلم لیگ ن جیت چکی تھی لیکن نتائج تبدیل کئے گئے،لوٹوں کے علاوہ کسی نے مسلم لیگ ن کونہیں چھوڑا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھے ہیں لیکن یہ یہاں خوفزدہ ہیں، نوازشریف لندن میں ہیں لیکن نوشہرہ میں ان کے گھرمیں گھس کرماراہے،نوازشریف کامقابلہ کرنے کیلئے جھوٹے کیس میں ان کے بھائی اوربھتیجے کوجیل میں ڈالاگیا،خواجہ آصف نے جیل جانا منظورکیامگرنوازشریف کاساتھ چھوڑنے سے انکارکردیا،ان کونوازشریف کی بیٹی کوجھوٹے کیس میں نیب میں بلاناپڑرہاہے،کرپشن کاجھوٹاپروپیگنڈاکیاگیا۔
مریم نواز نے کہاکہ نیب کوبیانات جانچنے کاٹھیکہ کس نے دیا؟نیب نے الزام لگایامریم اداروں کےخلاف بول رہی ہیں،اداروں کےخلاف نہیں بول رہی،نیب کے پول کھول رہی ہوں،ایک پیج پرہونے کے باوجودایک ضمنی الیکشن نہیں جیت سکے،نوازشریف کاوژن آئین کی حکمرانی ہے،عمران خان کاوژن ہے انڈے،کٹے،مرغیاں ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ مشرف کہتا تھا کہ نوازشریف ہسٹری ہوچکا ہے اب مشرف کہاں ہے؟عمران خان کہتا ہے اسے نکالا گیا توعوام کوسڑکوں پرلائے گا،جنوبی پنجاب محاذڈرامے کاڈراپ سین ہوگیاہے،پی ٹی آئی نے مزید ڈیڑھ سال مکمل کیا تویہ جماعت خودصفحہ ہستی سے مٹ جائے گی،ہمارے لیڈرکوکوئی گالی دے گا توتمہارا منہ توڑا جائے گا،ہمارے لیڈر پرکوئی جوتا پھینکے گا توتمہارا منہ توڑا جائے گا،ہمارے لیڈرپرکوئی ہاتھ اٹھانےکی کوشش کرے گا توتمہارا منہ توڑا جائے گا،
انہوں نے کہاکہ جس دن لانگ مارچ تھا اسی دن نیب نے مجھے بلالیا،26 مارچ کولانگ مارچ نہیں ہوگا،26 مارچ کونیب میں پیش ہوں گی ،اگرنیب نے گڑبڑکرنے کی کوشش کی تو ن لیگ مقابلہ کرےگی،
قبل ازیں مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نا اہلی اور نالائقی کا جواب پی ڈی ایم کو نہیں عمران خان کو دینا ہے ،پی ڈی ایم عوام کی بھرپور نمائندگی کرے گی ،پی ڈی ایم کسی موقع پرحکومت کوپتلی گلی سے نکلنے کی اجازت نہیں دے گی، ان کاکہناتھا کہ کوشش ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد رہیں،پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا تھا تمام جماعتیں سینیٹ چیئر مین کیلئے یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کریگی، پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا تھا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری کو سپورٹ کیا جائیگا،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہو گا ، امید ہے اپوزیشن لیڈر کے اصولی فیصلہ پر سب جماعتیں ساتھ دیں گی،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر سینیٹ اپوزیشن لیڈر پر اصولی فیصلہ ہو چکا ہے ،اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے۔
مریم نواز نے کہاکہ میرے اور حمزہ شہباز سے متعلق اختلافات کی خبریں شرمناک ہیں، کچھ چینلز پر حمزہ شہباز شریف سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی گئیں، حمزہ شہبازسے متعلق پراپیگنڈا ان کے منہ پر لگے گا ،ان کاکہناتھا کہ30 سال سے ان کا پراپیگنڈا کامیاب نہیں ہوا ،اب بھی نہیں ہو گا ، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت،مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بڑے بڑے جلسے کئے ، جلسے اور احتجاج کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں،کسی کی ہار جیت کے بعد تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ۔