شاہ فیصل مسجد کھول دی گئی.. نمازیوں کی آمد شروع

Mar 21, 2021 | 11:37:AM
شاہ فیصل مسجد کھول دی گئی.. نمازیوں کی آمد شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کو گزشتہ روز عوام کیلئے کھول دیا گیا، مسجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی بھی شروع ہوگئی ۔

شاہ فیصل مسجد کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب کچھ روز پہلے بند کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز مسجد کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو مسجد کو دوبارہ بند کردیا جائے گا۔مسجدکو اس لئے کھولا گیا ہے کہ عوام کو باجماعت نماز پڑھنے میں دشواری نہ ہو۔