ایران امریکہ معاہدے کیلئے کامیاب ثالثی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا روشن باب

Jun 21, 2026 | 19:12:PM
ایران امریکہ معاہدے کیلئے کامیاب ثالثی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا روشن باب
ایران امریکہ معاہدے کیلئے کامیاب ثالثی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا روشن باب
ایران امریکہ معاہدے کیلئے کامیاب ثالثی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا روشن باب
ایران امریکہ معاہدے کیلئے کامیاب ثالثی پاکستان کی سفارتی تاریخ کا روشن باب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک روشن باب جس کی ابتدا خاموش  جدوجہد سے ہوئی، اب سوئٹزر لینڈ کے شہر جرگن سٹاک میں مستقل جنگ بندی کے پیچیدہ ٹیکنیکل مذاکرات کے لئے آمنے سامنے بیٹھے ایران اور امریکہ کے نمائندوں کی خبروں کے ساتھ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں پاکستان کو کلیدی کردار اور سربراہی کی پیشکش کی۔

 برجن اسٹاک میں ہونے والے اجلاس میں امریکہ اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ پاکستان اور قطر کے سفارتی وفود نے بھی شریک ہیں ۔۔پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ مبصرین کے مطابق پاکستانی قیادت کی مؤثر سفارت کاری نے نہ صرف پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز بنایا بلکہ خطے اور دنیا میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو بھی نئی امید دی۔

یہ تاثر بھی ابھر کر سامنے آیا کہ پاکستان کی کاوشوں نے دنیا کو ایک بڑے ممکنہ تصادم کے خطرات سے دور رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا۔

پاکستان کی سفارتی میدان میں تاریخی کامیابی
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سربراہی کی پیشکش  کی گئی ہے۔

پاکستان کی سفارتی جدوجہد سے امنِ عالم کے  میدان میں بڑی کامیابی آج ساری دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایرانی وفد کے ساتھ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات

سوئس شہر برگن اسٹاک میں پاکستانی اور ایرانی وفود کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی مذاکرات کار باقر قالیباف ملے۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود۔ ایرانی وفد میں عباس عراقچی بھی ملاقات میں موجود تھے۔