فیفا ورلڈ کپ :جاپان نے تیونس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز ) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ گروپ ایف کے میچ میں جاپان نے تیونس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
جاپان کے 2 میچز میں 4 پوائنٹس ہو گئے اور وہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے، اس سے قبل ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا۔
فٹ بال ورلڈ کپ میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں سب سے زیادہ گول روکنے کا رکارڈ برابر ہو گیا۔
میچ میں کوراساؤ کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کے 15 سے زائد گول حملے ناکام بنائے، پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی کوراساؤ نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فٹ بال ورلڈ کپ :جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو ہر ا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی