200 روپے چوری کا الزام، ذہنی معذور پر تشدد

Jun 21, 2026 | 12:02:PM
200 روپے چوری کا الزام، ذہنی معذور پر تشدد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیا  لکوٹ میں مبینہ طور پر 200 روپے چوری کرنے کے الزام پر ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی معذور شخص پر مبینہ طور پر 2سو روپے چرانے کا الزام لگایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ پیسے چوری کرنے کے الزام پر 3 افراد کی جانب سے ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کرپشن، غفلت، اختیار سے تجاوز پر لاہور ٹریفک پولیس کے تین اہلکار برطرف، کئی کو سخت سزائیں