شہید بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں:صدر زرداری

Jun 21, 2026 | 10:21:AM
 شہید بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں:صدر زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 73 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، بے نظیر بھٹو نے سیاسی بصیرت اور جرات سے نئی راہیں متعین کیں، پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے خواتین کی قیادت کے دروازے کھولے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی کی مضبوط حامی رہیں، شہید رہنما نے ہر مشکل میں جمہوری اصولوں پر ثابت قدمی دکھائی، بے نظیر بھٹو نے عوامی خدمت کو سیاست کا مرکزی مقصد بنایا، ان کی جدوجہد محروم طبقات کی ترقی کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے تشدد کی سیاست کو رد کر کے مکالمے کو فروغ دیا، وہ قید و جلاوطنی کے باوجود اپنے مؤقف پر ڈٹی رہیں، ان کا وژن آج بھی پاکستان کے مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کی ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف

آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے، قوم انہیں جمہوریت، خدمت اور امید کی علامت کے طور پر یاد رکھتی ہے، بے نظیر بھٹو نے خواتین کی سیاسی شمولیت کو نئی جہت دی، ان کی یاد پاکستان کی اجتماعی قومی یادداشت کا حصہ ہے۔