صدرمملکت آصف زرداری اورخاتون اول آصفہ بھٹو نے بےنظیرہنرمندپروگرام کا افتتاح کردیا

Jun 21, 2025 | 20:43:PM
صدرمملکت آصف زرداری اورخاتون اول آصفہ بھٹو نے بےنظیرہنرمندپروگرام کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدرمملکت آصف زرداری اورخاتون اول آصفہ بھٹو نے بےنظیرہنرمندپروگرام کا افتتاح کردیا۔صدر مملکت کاکہناتھا کہ پروگرام کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا ، نوجوان ہنر سیکھ کر دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

ایوان صدر میں بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجرا کی تقریب سے صدرمملکت آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بےنظیر ہنرمندپروگرام کے ذریعے بچوں کوجدید تعلیم اور ہنرسکھائے جائیں گے،ہنرسیکھ کرنوجوان دیار غیرمیں ملک کا نام روشن کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای نےممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیئے

صدر مملکت نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے اجرا میں نوید قمر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،بےنظیرہنرمندپروگرام کے ذریعے بچوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کئے جارہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ پروگرام کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا ، نوجوان ہنر سیکھ کر دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ، صدر مملکت نے کہاکہ نرسنگ جیسے شعبے کی بیرون ملک بڑی مانگ ہے ، بچوں کو نرسنگ جیسے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہنر مند پروگرام کے ذریعے جرمن اور چینی زبان بھی سیکھائیں گے ،صدر مملکت کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے .

یہ بھی پڑھیں:نیشنز ہاکی کپ فائنل میں پاکستان کو شکست  ،شاہین کیویز کیخلاف کتنے گول کر سکے؟جانیے