رشتہ دکھانے کا بہانہ،نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنیوالےگروہ کے خلاف مقدمہ درج

Jun 21, 2025 | 18:45:PM
 رشتہ دکھانے کا بہانہ،نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنیوالےگروہ کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے تھانہ چونترہ میں رشتہ دکھانے کے بہانے بلا کر نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے والے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں رشتہ دکھانے کے بہانے بلا کر نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے والے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف تھانہ چونترہ میں ساجد محمود کی مدعیت میں FIR نمبر 264/25 درج کر لی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق  دفعات 384، 506، 342، 420 اور 34 کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ ہنی ٹریپ گینگ کے ملزمان میں شکیلہ بی بی، عظمت خان، عابد حسین، ثمینہ بی بی، صبیہ، عمران شامل ہیں۔

 ملزمان نے نازیبا ویڈیو بنا کرپہلے 60 ہزار وصول کئے اور پھر 90 ہزار کا مزید مطالبہ کیا لیکن  پھر 2 لاکھ کی ڈیمانڈ کر دی۔ملزمان  نے متاثرہ شہری سے مجموعی طور پر 1.5 لاکھ روپے بٹورے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارات پر50 روپےمعاوضہ لینے والی ویٹرس بالی ووڈ اداکارہ کیسے امیر بنی۔۔؟