سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم

Jun 21, 2023 | 13:15:PM
سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی نے   پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر سابق گورنر پنجاب اور سینئر رہنما  لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر  رانا فاروق سعید نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کی،ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر  رانا فاروق سعید نے کہا کہ لطیف کھوسہ سےکہا تھاکہ ریڈلائن کراس نہ کریں لیکن انہوں نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی صورتحال سے پریشان پاکستانیوں کو برطانیہ کی خوشخبری 

رانا فاروق سعید نے الزام لگایا کہ لطیف کھوسہ بطور  وکیل پیپلزپارٹی میں آئے اور مراعات بھی لیتے رہے،  وہ اپنے بیٹےکو  اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن یہ عہدہ نہ ملنے پر بلیک میلنگ شروع کردی ، پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کر رہے ہیں ، اس موقع پر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب آفس میں 'وال آف شیم' کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں لطیف کھوسہ کی تصویر لگائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا،خیال رہےکہ بلوچستان کے وکیل  عبدالرزاق شر قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔