سابق کرکٹر ظہیر عباس کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل

Jun 21, 2022 | 23:40:PM
سابق کرکٹر ظہیر عباس کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل
کیپشن: سابق کرکٹر ظہیر عباس کی طبیعت ناساز،آئی سی یو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کرکٹر ظہیرعباس کو طبیعت کی ناسازی کے باعث لندن کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو داخل کرادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس کو معدے کی تکلیف کے باعث تین روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا،انہیں تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ظہیر عباس قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی کے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہے۔ وہ عباس آئی سی سی اور پی سی بی ہال آف فیم کا بھی حصہ ہیں۔
ظہیرعباس کا شمار ملک کے بہترین بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 78 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 62 ایک روزہ بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں بھی شرکت کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سے زائد سنچریاں سکور کرنے والے واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔وہ  1993 میں آئی سی سی کے میچ ریفری بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے مختلف حیثیتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔  
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کا شاہد آفریدی کیساتھ سنوکرکا مقابلہ ، ویڈیو وائرل