ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم :بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ

Jun 21, 2021 | 11:19:AM
 ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم :بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہید بے نظیر بھٹو کی 68 سالگرہ کی تقریب سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

 تفصیلات کے مطابق اسمبلی آڈیٹوریم میں بڑا پینا فلیکس لگا دیا گیا پینا فلیکس پر شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر آویزاں پینا فلیکس پر مشہور شعر لکھا گیا ہے، ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ،سالگرہ کی تقریب میں وزیراعلی سندھ، صوبائی وزراء اور پی پی ارکان شریک ہونگے۔

 زرائع کے مطابق سندھ اسمبلی اور اطراف سیکورٹی کے خصوصی اقدامات اسمبلی احاطے میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں سندھ اسمبلی آئینگے۔خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سندھ اسمبلی میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور ہائیکورٹ:والدین روتے رہتے، سنگدل بیٹی کو رحم نہ آیا