لاہور ہائیکورٹ:والدین روتے رہتے، سنگدل بیٹی کو رحم نہ آیا

Jun 21, 2021 | 11:03:AM
لاہور ہائیکورٹ:والدین روتے رہتے، سنگدل بیٹی کو رحم نہ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بیٹی کی بازیابی کے لئے والد کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بیٹی کی بازیابی کے لئے والد طاہر محمود نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی تھی ،جس کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم  نےوالد طاہر محمود  کی درخواست پر کی،والد طاہر محمود کا کہنا تھا کہ میری بیٹی سعدیہ بی بی کو زبردستی حبس بے جا میں رکھا گیا ہے ۔

 واضح رہے پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں پر سعدیہ بی بی نے بیان دیا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کی اور اپنے خاوند کے کیساتھ رہنا چاہتی ہوں ،عدالت نے سعدیہ بی بی کے بیان کے بعد خاوند کیساتھ جانے کی اجازت دے دی، والدین احاطہ عدالت میں روتے رہےلیکن  سنگدل بیٹی کو رحم نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مانسہرہ، کوہاٹ اور سوات میں کارروائیاں،فیکٹریاں سیل