فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مانسہرہ، کوہاٹ اور سوات میں کارروائیاں،فیکٹریاں سیل

Jun 21, 2021 | 10:28:AM
 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مانسہرہ، کوہاٹ اور سوات میں کارروائیاں،فیکٹریاں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مانسہرہ میں اچار تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، صفائی کی نہایت ناقص صورتحال پر یونٹ سیل۔

 تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی پشاور سوات میں ناقص صفائی اور نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر دو بیکریاں، ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا،کاروائی میں دو من سے زائدمضر صحت مٹھائیاں تلف کر دی گئیں۔تحصیل مٹہ میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سیل، ملاوٹی مصالحہ جات تلف کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں فیکٹری سے 1 ہزار کلو مضر صحت آئس کریم، 5 ہزار کلو مس لیبل میٹریل برآمد کر لیا گیا، خیال رہے کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی پشاورنےفیکٹری سیل کر دی ، نتھیا گلی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6 ریسٹورنٹ سیل جبکہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے  700 کلو باسی چکن بھی برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی دورے پر آئے برطانونی بیس بال کوچ اپنے وطن روانہ