اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طبیعت خراب،طبی معائنے پر آنتوں میں سوزش اور پانی کی کمی کی علامات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی۔
طبی معائنے پر آنتوں میں سوزش اور پانی کی کمی کی علامات پائی گئیں۔
دفتر کے مطابق نیتن یاہو کو تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو آرام کے دوران گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کو 2023 میں پیس میکر لگایا گیا تھا اور گزشتہ دسمبر میں ان کا پروسٹیٹ نکالا گیا تھا جب انہیں پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔