یوٹیلٹی سٹورز کی بندش، ملازمین نے دھرنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےیوٹیلٹی سٹورزکی بندش کے خلاف آج سے اسلام آباد میں دھرنا دینے کااعلان کردیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاکہناہے کہ ملک بھر سے ملازمین دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں،جب تک مطالبات منظورنہیں کئے جاتے دھرناجاری رہے گا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق سٹورز کی بندش کا فیصلہ 26 کروڑ عوام کو مہنگائی مافیا کے حوالے کرنے کے مترادف ہو گا، ہزاروں ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے جمع ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے،حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو دھرنا جاری رہے گا، یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کا فیصلہ ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سٹورز کی بندش ملک مہنگائی کا طوفان لائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے روایتی گاڑیوں پر 1 تا 3 فیصد تک لیوی عائد
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاکہناہے کہ سٹورز کی بندش سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے، ملازمین کے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے حکومت کے غیر قانونی عمل پر ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں۔