میوزک ڈائریکٹر علی عطرے کودل کادورہ ،حکومت سے امدادکی اپیل کردی

Jul 21, 2025 | 10:59:AM
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے کودل کادورہ ،حکومت سے امدادکی اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میوزک ڈائریکٹر علی عطرے ہارٹ اٹیک کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل  ہوگئے۔
علی عطرے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف میوزک ڈائریکٹروجاہت عطرے کے صاحبزادے اوررشیدعطرے کے پوتے ہیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے دل کے تین والو بند ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کاڈرائیور اور ملازمہ کیلئے 50،50 لاکھ روپے تحفہ
 موسیقارعلی عطرے نے اپنے آڈیو پیغام میں حکومت پنجاب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ  میرے خاندان کی موسیقی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں،براہ مہربانی میری مالی امدادکی جائے تاکہ میرااچھے طریقے سے علاج ہوسکے اورمیں اپنے خاندانی کی فنی میراث کوآگے بڑھاسکوں۔