جلاؤ گھیراؤ  کیس ،اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

Jul 21, 2023 | 12:36:PM
 جلاؤ گھیراؤ  کیس ،اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ارشد)تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کی عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سابق وفاقی وزیر نے جناح ہاؤس اور مسلم لیگ ن کے آفس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت دائر کردی۔

عدالت نے اسد عمر کو دونوں مقدمات میں بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا, آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان قصور وار قرار ،بڑی خبر آ گئی