معروف ماڈل اقراعزیز کی سکائی ڈائیونگ کرتے ویڈیو وائرل

Jul 21, 2022 | 22:31:PM
معروف ماڈل، اقراعزیز ،سکائی ڈائیونگ ،ویڈیو وائرل
کیپشن: اقراعزیز کی سکائی ڈائیونگ کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ تین منٹ اور 18 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں اداکارہ کو دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ یقینی طور پر سب سے زیادہ بہادری والی چیز ہے جو انہوں نے اب تک کی ہے۔ 

انہوں نے ویڈیو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اسکائی ڈائیونگ کرکے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔