حمزہ شہباز کو کتنے ووٹ ملیں گے ؟؟نیا انکشاف

Jul 21, 2022 | 19:49:PM
حمزہ شہباز ، انکشاف
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثنا ءاللہ کے بیان پر کہا کہ ہوسکتا ہے رانا ثنا اللہ یہ کہناچاہتے ہوں کہ حمزہ شہبازکو صرف پچاس ووٹ ملیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے کہاکہ جو حال منحرف ارکان کا ہوچکا ہے اور جس طرح عوام میں شعور پیدا ہوا ہے اس کے بعد کوئی منتخب ممبر اگر اپنی سیاسی وفاداری بدلے گا تو وہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر دستک دے گا ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن اور نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا شیڈول دیا ہے ، گل غپاڑے سے اجلاس ملتوی کروانا اب ممکن نہیں ہوگا، اسد عمر نے کہا کہ پرانا پاکستان جو بند کمروں میں سازشوں سے ملک کا مستقبل کے فیصلے کرتے وہ دفن ہوتا جا رہاہے،پاکستان کے عوام کا فیصلہ منتخب لوگ ہی کریں گے پی پی 7 پر انچاس ووٹ کا فرق ہے اس پر دوبارہ گنتی بنتی ہے تو اس پر کہہ دیا گیاکہ دوبارہ گنتی نہیں کر سکتے جو افسوسناک ہے، پاکستان کی جمہوریت کو آگے لے جانا ہے تو الیکشن کمیشن ایسا ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ نے قوم کو ایک اور خوشخبری سنادی