ماہرہ خان نے آئٹم سونگ نا کرنے کی وجہ بتا دی

Jul 21, 2022 | 14:37:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ماہرہ خان نے آئٹم سونگ نا کرنے کی وجہ بتا دی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے لیے فلم میں کیا جانے والا آئٹم سانگ مناسب نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ماہرہ اپنی نئی فلم قائداعظم زندہ باد کی تشہیر کے لیے مختلف انٹرویوز دے رہی ہیں، ان ہی انٹرویوز میں سے ایک کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ فلم میں آئٹم نمبر کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔ماہرہ کا کہنا ہے کہ 'مجھے آئٹم نمبر کا لفظ ہی سمجھ نہیں آتا، میں نے پچھلے سال آئٹم سانگ نوری کیا تھا لیکن وہ فلم کے لیے انتہائی ضروری تھا'۔

اداکارہ نے کہا 'گانا نوری فلم کی اسکرپٹ میں تھا کیونکہ کہانی ہی کچھ ایسی تھی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کسی فلم کے لیے آئٹم سانگ اہمیت رکھتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ'بطور اداکارہ جو میرے پاس اسکرپٹ آئے گا یا جو مجھے اچھا لگے گا میں وہ کروں گی، مجھے اپنے لیے آئٹم نمبر ٹھیک نہیں لگتا'۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کا گانا 'نوری' ان کی فلم سپر اسٹار کا ہے جس میں ماہرہ کے ہمراہ بلال اشرف نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔