اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں سُنتِ ابراہیمی کے قابل بنایا۔۔ثناء خان

Jul 21, 2021 | 22:11:PM
 اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں سُنتِ ابراہیمی کے قابل بنایا۔۔ثناء خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں بھی سُنتِ ابراہیمی ادا کررہے ہیں، وہ اللّہ تعالیٰ کا لازمی شُکر ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق ثناء خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی روزی چھن گئی ہے۔ایسے میں اگر آپ اب بھی سُنتِ ابراہیمی کو انجام دینے کے قابل ہیں تو پھر 2 رکعت شکرانے کی نفل ادا کریں اور اس نعمت کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن کے ریسٹورنٹ میں عابد شیر علی کی فیملی کے ساتھ تکرا ر کی ویڈیو سا منے آگئی

ثناء خان نے اس ٹوئٹ کے ساتھ اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔

یا د  رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور گزشتہ سال ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اب تو کر ن را ئو کو طلاق بھی دے دی ۔۔کب عا مر خان سے شادی کریں گی؟مداحو ں کا فاطمہ شیخ سے سوال