خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنی عید کی صبح کی دلکش تصویریں شیئر کردیں

Jul 21, 2021 | 17:56:PM
 خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنی عید کی صبح کی دلکش تصویریں شیئر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام پر سب سے زیادہ یعنی 9 اعشاریہ 5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عید کی صبح کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائزہ خان کے ہمراہ اُن کی بیٹی حورین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔عائزہ خان اور اُن کی بیٹی حورین نے عیدالضحیٰ کی صبح سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ دونوں کے لباس کا ڈیزائن بھی ایک جیسا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکار سنی دیول ایک بار پھر فلم ’غدر 2‘میں اپنے بیٹے کیلئے پاکستان آئیں گے؟جا نیے

تصویروں میں قربانی کے بکروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جن کی تعداد تین سے چار ہے۔عائزہ  نے پوسٹ کے کیپشن میں ’عید کی صبح‘ لکھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ نے اپنی یہ تصویریں  کچھ دیر قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں کی پرموشن پالیسی جاری کر دی