ماورہ حسین نے عید الاضحیٰ پر دلکش تصویریں شیئر کرکے مداحوں کے دل موہ لیے

Jul 21, 2021 | 17:07:PM
ماورہ حسین نے عید الاضحیٰ پر دلکش تصویریں شیئر کرکے مداحوں کے دل موہ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ماورہ حسین نے عید الاضحیٰ کی اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل موہ لیے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار ماورہ حسین نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ ماورہ حسین نے اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور دوستوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ حسین ہمیشہ کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ، ہماری اور ہمارے جانوروں کی تمام قربانیوں کو قبول فرمائے آمین۔اُنہوں نے لکھا کہ ’چلیں! اس عیدالاضحیٰ پر ہم اپنی انا اور بُری عادتوں کو بھی قربان کرتے ہیں۔

ماورہ حسین کی ان دلکش تصویروں نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، مداح کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے لیے تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئیں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی تصاویر ۔۔عدا لت پیشی پر سنسنی خیز انکشافات سے با لی وڈ میں بھو نچا ل