بارشوں کی پیشگوئی، دوسرے سپیل کیلئے انتظامات مکمل

Jul 21, 2021 | 14:40:PM
بارشوں کی پیشگوئی، دوسرے سپیل کیلئے انتظامات مکمل

(24نیوز)شہر میں مون سون بارشوں کی پیشن گوئی واسا نے آج کے دوسرے ممکنہ سپیل کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایم ڈی آپریشنز واسا غفران احمد نےلکشمی چوک کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ شام چار بجے کے بعد دوسرے سپیل کی پیشن گوئی ہے، شہر میں بارشی پانی کی نکاسی بروقت کی گئی۔شہری آلائشیں نالوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں گزشتہ روز شہر میں تین سپیل کے دوران 180 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی: کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا