کراچی: کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا

Jul 21, 2021 | 14:29:PM
کراچی: کنٹینرسے لدا کارگو بحری جہاز پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  بحری جہاز ساحل سے ایک کلو میٹر سے کم دوری پر موجود ہے،جس پر کنٹینر لدے ہوئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق HENG TONG 77 نامی بحری جہاز کئی گھنٹے سے ساحل پر پھنسا ہواہے، جہاز کے حوالے سے معلومات لی جارہی ہیں، دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی، جہاز کا انجن کمزور تھا جس کی وجہ سے یہ سمندر کی اونچی لہروں کے باعث ساحل پر آگیا۔

جہاز کو ریسکیو کرنے کے لئے کے پی ٹی اور پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیمیں  جہاز کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شہر بھر کا اچانک دورہ