ارباز خان کی گرل فرینڈ کیساتھ واپسی، تصویر خوب وائرل

Jul 21, 2021 | 13:57:PM
ارباز خان کی گرل فرینڈ کیساتھ واپسی، تصویر خوب وائرل
کیپشن:  اداکار ارباز خان اور ماڈل جارجیا اینڈریانی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کے ہیرو سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان  چیٹ شو پنچ سیزن 2 سے بھرپور واپسی کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ وہ اس کے ٹیزر لانچ کے دوران گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے ساتھ نظر آئے ۔ انکی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تصویر خوب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے.
 بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ اداکار ارباز خان کھل کر میڈیا کے سامنے ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ  کھل کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں ۔ وہ ایک مرتبہ پھر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک پروگرام میں نظر آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ چیٹ شو پنچ سیزن 2 کے ٹیزر لانچ کے پروگرام میں شامل ہوئے تھے ۔ پروگرام کے دوران دونوں ساتھ میں کافی خوش نظر آئے ۔ ناظرین نے گزشتہ سیزن کو بھی کافی پسند کیا تھا ۔ اس  تصویر میں جارجیا جہاں ریڈ کلر کی منی ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں تو وہیں ارباز بھی کچھ کم نظر نہیں آرہے ہیں ۔


ارباز اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ خوشی خوشی آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے جارجیا کو لے کر کہا تھا کہ وہ مجھے پازیٹیو رہنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں ۔جارجیا اینڈریانی اکثر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں موجود رہتی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیارباز نے ایک انٹرویو میں جارجیا کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہونے کی بات کا اعتراف کیا تھا ۔ حالانکہ وقت ہی بتائے گا کہ ان کا رشتہ آگے کہاں تک جاتا ہے ۔ کچھ وقت پہلے ارباز نے انسٹاگرام پر جارجیا کے برتھ ڈے سلیبریشن کی تصاویر شیئر کی تھیں ، جو کافی سرخیوں میں رہی تھیں ۔ 
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر  کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل