پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ

Jul 21, 2021 | 11:55:AM
پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی،ہوٹل پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کھلاڑیوں میں فواد عالم، عابد علی، اظہر علی اور عمران بٹ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی کل سے آئسولیشن اختیار کریں گےان کے علاوہ محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ شاہ نواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ میں موجود تمام 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بذریعہ لندن بار بارڈوس روانہ ہوں گے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے جمیکا میں کھیلیں گے اور اس سے قبل پاکستان ٹیم اور ویسٹ انڈیز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:    عید کے موقع پر بختاور بھٹو کی عوام سے اپیل