الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کیلئےخصوصی سبسڈی سکیم پر عمل درآمد شروع

Jan 21, 2026 | 16:37:PM
الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کیلئےخصوصی سبسڈی سکیم پر عمل درآمد شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی سبسڈی سکیم پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔
 وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل اڈاپشن سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، جن میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز شامل ہیں، اس مرحلے میں سٹیٹ بینک کے ذریعے سبسڈی کی رقم براہ راست درخواست گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
الیکٹرک بائیک پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ بینک لیز سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کا 18 ویں ترمیم سے متعلق بیان ؛ پیپلزپارٹی نے وضاحت مانگ لی
 دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زائد الیکٹرک وہیکلز کو سبسڈی دینے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے،حکام کے مطابق اسسکیم کا مقصد سستی، ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔
 واضح رہے کہ صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی اس سبسڈی سکیم کی اہل ہوں گی۔