مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن؛ بشریٰ انصاری اور زارا نور داد دیے بغیر نہ رہ سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس بھی مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب کی حیران کن ٹرانسفارمیشن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
مریم اورنگزیب کو حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں دیکھا گیا جہاں وہ اپنے وزن میں کمی کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،انہوں نےجنید صفدر کی شادی کی تمام تقریبات میں شرکت کی جس میں دیدہ زیب لباس پہنے ہوئے تھے، ان تقریبات میں وہ توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین کی حیرانی کی انتہا نہ رہی اور بشریٰ انصاری اور زارا نور نے بھی ان کو سراہاہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مریم اورنگزیب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'مریم کو بطور انسان قریب سے جانتی ہوں، ان کا وزن کم کرنے کا سفر محنت، مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے، شاباش مریم آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاءاللّہ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اداکارہ زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی تبدیلی کو سراہتے ہوئےکہاکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ایک عورت اپنا خیال رکھے تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں۔
خوبرواداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے عورتوں کی یہی بات سب سے زیادہ پسند ہے ان کی مضبوطی اور یہ طاقت کہ وہ جو چاہیں کر دکھائیں۔