مشہور کامیڈین کا اچانک طویل رخصت کا اعلان، ویڈیو کلپ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے حیدرآباد میں اپنے کے شو کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ طویل رخصت پر جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر 2030 تک چھٹی کریں گے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذاکر خان نے ‘پاپا یار’ کے عنوان سے دورے میں حیدرآباد میں لائیو شو کے دوران اعلان کیا کہ وہ طویل چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور اس اعلان کے بعد وہ ویڈیو کلپ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Before its too late : Zakir Khan Steps Back for Health, Announces Long Break #zakirkhan #standup pic.twitter.com/7c2gLUXSkd
— Memer Girl (@Memergirl__) January 20, 2026
ذاکر خان کے مداحوں نے ان کے اعلان پر ان کی دیانت داری اور ہمت کی داد دی اور کئی مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔
بھارتی شہر حیدرآباد میں پرہجوم آڈیٹوریم میں شو کے دوران اپنے منصوبے سے حاضرین کو آگاہ کیا کہ وہ حالیہ وعدوں اور شیڈول پروگراموں کے بعد اپنے کام سے طویل رخصت پر جائیں گے۔
ذاکر خان نے کہا کہ ‘دو اہم باتیں ہیں کہ میں طویل طویل رخصت پر جا رہا ہوں، 2028، 2029 ممکنہ طور پر 2030 تک، 3، 4 اور 5 سال کی رخصت ہے، صحت وغیرہ سنبھالیں گے، دو تین چیزیں ہیں اس میں وہ سب ٹھیک کرنی ہیں’۔
یہ بھی پڑھیں:مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث بھارتی شہری دنیا بھر میں ذلت کا شکار
انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت جو بھی یہاں موجود ہیں وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں، آپ لوگوں کی موجودگی میرے لیے احسان سے کم نہیں ہے، یہاں موجود ہر شخص کا احسان مند رہوں گا’۔
ذاکر کے اعلان کے موقع پر وہاں موجود مداحوں میں خاموشی پھیل گئی اور حیرانی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذاکر خان نے ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جون تک شیڈول تمام شوز بطور جشن کیے جائیں گے اور مداحوں کو ان شوز میں آنے کی دعوت دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ٹور زیادہ طویل نہیں ہوگا اور اپنے مداحوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
ذاکر خان بھارتی کامیڈی منظر نامے میں ایک مشہور نام ہے اور انہوں نے 2012 میں کامیڈی سینٹرل پر انڈیاز بیسٹ اسٹینڈ اپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں:ٹرمپ
سٹینڈ اپ کامیڈی کے علاوہ ذاکر خان نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر سیریز 'چاچا ودھیاک ہیں ہمارے ساتھ' سے بھی اپنی پہچان بنائی، جہاں وہ رونی کا مرکزی کردار ادا کیا۔
ذاکر خان سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن میں 'آپ کا اپنا ذاکر' کے نام سے کامیڈی شو بھی کرتے رہے ہیں۔