مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث بھارتی شہری دنیا بھر میں ذلت کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)مودی کی ناکام خارجہ پالیسی اور تعلیمی میدان میں مجرمانہ غفلت کے باعث بھارتی شہری دنیا بھر میں ذلت کا شکار،نام نہاد شائننگ انڈیا کے شہری کڑی پابندیوں اور تجارتی رکاوٹوں سے شدید مشکلات کی زد میں آ گئے۔
بھارت کا جعلی ڈگری اسکینڈل امریکی ویزا اور تعلیمی جانچ میں سخت پابندیوں کی اہم وجہ بن گیا،سخت امریکی پابندیوں اور ویزا مسائل نے نااہل مودی کی بدترین خارجہ پالیسی اور دھوکہ دہی کا پردہ چاک کر دی۔
بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمز کے مطابق سخت پابندیوں کے باعث امریکا میں بھارتی طلبہ کے داخلہ کی تعداد میں75فیصد تک کی بڑی کمی ہو گئی، بھارتی شہریوں کیلئے امریکی ویزا کا حصول انتہائی مشکل اور ملازمت سمیت دیگر مواقع محدود ہو گئے ہیں ، امریکا کی جانب سے بھارت پر سختی کے باعث ویزا مسترد ہونے کی شرح بڑھ چکی ہے،
دی اکنامک ٹائمز نے بھارتی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ویزا سختی پر بھی نااہل مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
دی اکنامک ٹائمز کے مطابق امریکا میں تقریباً 72 فیصد ایچ 1بی ویزا حاصل کرنے والے بھارتی شہری اب شدید مشکلات کا شکار ہیں، 2025 میں امریکا سےتقریباً 3,800 افراد کو ملک بدر کیا گیا جن میں سب سے زیادہ بھارتی شہری تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں:ٹرمپ
تجزیہ نگاروں نے بھی بھارتی جعلی ڈگری مافیا کے انکشافات کے بعد ویزا پالیسی میں سختی کو ناگزیر قرار دیا۔
تجزیہ نگاروں نے کہا کہ مودی کی دوغلی پالیسیاں اور جعلی ڈگری اسکینڈل کی عالمی بازگشت بھارت کی رسوائی کا سبب بن چکی ہے، نااہل مودی کی تصویری نمائش ، بلند و بانگ دعوؤں اور دکھاوے پر مبنی ناقص سفارتکاری دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکی ہے۔