ہالی ووڈ فلم ’اوتار‘ کے ڈائریکٹر نے بھارتی فلم ’ٹرپل آر ‘ کے ڈائریکٹر کو بڑی پیشکش کر دی

Jan 21, 2023 | 20:49:PM
ہالی ووڈ فلم ’اوتار‘ کے ڈائریکٹر نے بھارتی فلم ’ٹرپل آر ‘ کے ڈائریکٹر کو بڑی پیشکش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم  ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی کو  اوتار کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے پیشکش کی ہے کہ اگر وہ ہالی ووڈ  میں کرنا چاہتے ہیں تو ان سے رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں جاری  کریٹکس چوائس ایوارڈز  کے موقع پربھارتی فلم ٹرپل آر  کے  ڈائریکٹر  ایس ایس راجا مولی نے ہالی ووڈ فلم اوتار کے ڈائریکٹڑ سے ملاقات کی ،  ملاقات کی ویڈیو   ٹرپل آر  موی کے ٹویٹر  پیج پر شیئر کی گئی  ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایس راجامولی اور اوتار کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون آپس میں محو گفتگو ہیں،  جیمز کیمرون نے بھارتی فلم میکر کو بتایا کہ انہوں نے ان کی فلم ٹرپل آر 2 بار دیکھی ہے ، جس پر راجا مولی بے انتہا خوش ہوتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے الفاظ  میرے لیے فخر کی بات ہیں۔

 گفتگو کا آغاز راجامولی  کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے کہا کہ انہوں نے کیمرون کی تمام فلمیں دیکھی ہیں، ٹرمینیٹر سے لے  ٹائٹینک اور اوتار  تک ، جس کے بعد کیمرون  بھارتی پروڈیوسر کے کام کی تعریف کرتے ہیں اور ان کی فلم میں استعمال ہونے والے میوزک اور  ایکش سینز  کی بریک بینی سے کئے گئے مشاہدے کو ان کے سامنے پیش کرتے ہیں،  گفتگو کے اختتام پر   ہالی ووڈ ڈائریکٹر کیمرون  بھارتی ڈائریکٹر راجا مولی کے کان میں  سرگوشی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے کا ارادہ ہے تو وہ بات کر سکتے ہیں۔