سنیل شیٹی کی صاحبزادی کی شادی، عالیشان فارم ہاؤس کی کچھ جھلکیاں

Jan 21, 2023 | 13:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سنیل شیٹی کی صاحبزادی کی شادی،
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڑے کی شادی 23 جنوری کو ہوگی جس میں بالی وڈ سمیت دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے اسٹارز کو مدعو کیا  گیا ہے۔راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب  کا وینیو سنیل شیٹی کا کھنڈالا میں قائم عالیشان بنگلہ ہے، تاہم   تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ  یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب شادی کے فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی۔

کھنڈالا میں قائم سنیل شیٹی کا عالیشان فارم ہاؤس نما بنگلے کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور بھارتی کرکٹر کی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی

یاد رہے گزشتہ کئی ماہ سے سنیل سیٹھی کی بیٹی اور کر کٹر ایل راہول کی شادی کی تاریخ کے بارے میں کئی افواہیں سامنے آ رہی تھیں لیکن بلآخر ان کی شادی کی تقریبات کا آ غاز ہو گیا۔