انفولیب :پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالے  ایک اور جعلی فورم کے ڈائریکٹرز بھاگ گئے

Jan 21, 2021 | 12:21:PM
انفولیب :پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالے  ایک اور جعلی فورم کے ڈائریکٹرز بھاگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت سامنے آنے پر  بھارت میں تھرتھلی مچ گئی ۔ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد   ایک اور بھارتی جعلی فورم بے نقاب ہوگیا ہے جس کے تمام ڈائریکٹرز نے استعفے دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پاکستان مخالف  کرتوت عیاں ہونے لگے۔بھارتی گروپ سری واستوا نے پاکستان کے خلاف عالمی رائے بدلنے کی کوششوں کے سلسلے میں جو جعلی ویب سائٹس اور فورمز بنائے ہیں ان میں سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک فورم کا بھی حصہ تھا۔ 2011 میں بنے والا یہ فورم ایک عرصے سے پاکستان کو ہدف بنا رہا تھا۔ فورم تنقیدی پروگراموں کے انعقاد کے لئے لابنگ کرتا آ رہا ہے۔ انفو لیب کے بے نقاب کرنے پر فورم کے  اہم رکن کرسٹین فیئر  سمیت تمام ڈائریکٹرز نے استعفے دے دئیے ہیں۔