امریکا: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 فوجی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کےگرنے کے باعث 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کا افسوسناک واقعہ نیویارک کے جنوب میں پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔فی الحال ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم اسے حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔