جناح ہاؤس حملہ کیس ؛ پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت خارج

Feb 21, 2026 | 19:06:PM
جناح ہاؤس حملہ کیس ؛ پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت خارج
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیش رفت ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت خارج کر دی ،ندیم عباس بارا کی عدم پیروی پر عبوری ضمانت خارج ہوئی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا ۔

ندیم عباس بارا کئی تاریخوں سے غیر حاضر تھے ،وکلاء نے آج بھی ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی ،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر درخواست مسترد کر دی ۔

ندیم عباس بارا نے گرفتاری کے ڈر سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی ۔

جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کھلاڑی کا ورلڈ کپ کے بعد  ریٹائرمنٹ کا عندیہ