عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی:رانا ثناء اللہ

Feb 21, 2026 | 08:50:AM
عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی:رانا ثناء اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔

رانا ثناء اللہ نے  واضح کیا کہ عمران خان کو  حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی کوئی آفر  نہیں ہوئی اور نہ ہوگی ، عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا ۔ 

رانا ثنا نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیرف سے متعلق اب  دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا:امریکی وزیر خزانہ

یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔