مہنگائی کی شرح ڈھائی فیصد رہنے کی توقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ہے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق معاشی صورتحال مستحکم رہے گی۔
معاشی صورتحال پر جاری رپورٹ کے مطابق فروری میں خوراک کی مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار فیصد ماہانہ کمی متوقع ہے جس کی بڑی وجہ ٹماٹر کا پچپن فیصد ، پیاز کا ستائیس فیصد اور آلو کا اکیس فیصد سستا ہونا ہے۔
جبکہ تازہ پھلوں اور چینی کی قیمتوں میں نو سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو سے چار فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں آٹھ اور بجلی کی قیمتوں میں صفر فیصد کمی ہوئی، رہائش، پانی، بجلی اور گیس نرخ میں صفر اعشاریہ دو فیصد ماہانہ کمی کا امکان ہے۔
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں بھی مزید سو بیسز پوائنٹس کمی کی بھی گنجائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی اے سی نے توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ منگوا لیا