دنیا کے نمبرون یوٹیوبر "مسٹر بیسٹ" ماہانہ کتناکماتے ہیں؟

Feb 21, 2025 | 10:37:AM
دنیا کے نمبرون یوٹیوبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے نمبرون یوٹیوبر "مسٹر بیسٹ" ماہانہ کتناکماتے ہیں؟ان کی ماہانہ آمدن کے ہوش اڑادینے والے اعدادوشمار سامنے آگئے۔

دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو "مسٹر بیسٹ"کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں،ان اعدادوشمارکے مطابق مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔

حال ہی میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی ایک اکاؤنٹ نے"مسٹر بیسٹ" کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان کی گزشتہ 28 دنوں کی کمائی 40 لاکھ ڈالر (ایک ارب 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)سے زیادہ بتائی گئی۔

یہ خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے، کچھ صارفین نے کہاہے کہ "مسٹر بیسٹ" اس سے کہیں زیادہ کماتے ہیں کیونکہ ان کی اسپانسرشپ ڈیلز بھی لاکھوں ڈالرز کی ہوتی ہیں، ایک صارف نے کہا کہ "مسٹر بیسٹ" اس کمائی کے حق دار ہیں، کیونکہ وہ اپنی ویڈیوز پر بہت محنت کرتے ہیں۔

"مسٹر بیسٹ" صرف یوٹیوب سے ہی نہیں کماتے،بلکہ ان کی ایک وسیع کاروباری سلطنت بھی ہے،ان کے متعدد یوٹیوب چینلز ہیں اور وہ مختلف برینڈز کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق"مسٹربیسٹ" کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

 اگرچہ"مسٹر بیسٹ" یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبر ہیں۔

 "مسٹر بیسٹ" کی اصل آمدن کے بارے میں تخمینے نمایاں طور پر مختلف ہیں، 2024 میں فوربس نے ان کی سالانہ آمدن تقریباً 85 ملین ڈالر بتائی تھی جبکہ سلیبریٹی کی نیٹ ورتھ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تقریباً 50 ملین ڈالر ماہانہ کماتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 کی فوربس رپورٹ نے ان کی خالص مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر بتائی، جو گزشتہ دو سال میں تیزی سے مالی عروج کی نشاندہی کرتی ہے۔