آسماں کھا گیا یا زمیں نگل گئی؟لاپتہ نومنتخب ایم این اے الیاس گھمن کا پتا نہ چل سکا

Feb 21, 2024 | 10:50:AM
سراعالمگیر ضلع گجرات سے نو منتخب ایم این اے چوہدری محمد الیاس تاحال لاپتہ، گرفتار یا اغواء معاملہ حل نہ ہو سکا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صغیر راٹھور ) سرائےعالمگیر ضلع گجرات سے نو منتخب ایم این اے چوہدری محمد الیاس تاحال لاپتہ ہیں، گرفتار ہوئے یا اغواء کیے گئے؟معاملہ حل نہ ہو سکا۔

ضلع گجرات  میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 62سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار چوہدری الیاس تاحال لا پتہ ہیں، سرائے عالمگیر کے ایک تھانے میں ان کی گم شدگی کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اہلخانہ کے مطابق گزشتہ دنوں دریائے جہلم پل کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد الیاس اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل پارٹی میں شمولیت کیلئے جا رہے تھے۔ 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود چوہدری محمد الیاس اب تک لاپتہ ہیں۔ 

یاد رہے کہ این اے 62 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ چوہدری محمد الیاس آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔