پی ایس ایل 8،قلندرز نے گلیڈی ایٹڑزکو بڑے مارجن سے شکست دے دی

Feb 21, 2023 | 18:38:PM
پی ایس ایل 8،قلندرز نے گلیڈی ایٹڑزکو بڑے مارجن سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں  لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز   کو 63 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز سکور کیے جس کے بعد   شاہین شاہ آفریدی ، راشد خان، ڈیوڈ ویزے  اور سکندر رضا کی خطرناک گیند بازی کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوور میں صرف 135 رنز ہی بنا سکی۔

واضح رہے کہ پی ایس  ایل سیز ن آٹھ کا آج دسواں مقابلہ ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان سرفراز احمد نے  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے  لاہور قلندرز کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ، جس پر قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ہیں،لاہور قلندرز کی جانب سے شائے ہوپ نے 32 گیندوں پر 47 رنز ، اوپنر طاہر بیگ نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے ، ان کے علاوہ سکندر رضا 16 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

خیال رہے کہ   افغان سپنر  راشد خان نے گزشتہ روز لاہور قلندرز  کو جوائن کر لیا تھا  اور آج انہوں نے لاہور قلندر کی جیت میں اہم کردار کیا ہے ۔