نسیم شاہ کی ننھی مداح، ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی

Feb 21, 2023 | 13:31:PM
نسیم شاہ کی ننھی مداح، ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ننھی مداح فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ملاقات کے بعد خوشی سے رو پڑی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی فین نسیم شاہ کا اسکیچ بنا کر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔

فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کیلئے نسیم شاہ کو اسٹینڈ کے پاس لے گئی۔

اس موقع پر نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی، نسیم شاہ نے فین کو اسکیچ پر آٹو گراف دیا اور سیلفی بھی بنائی۔