اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ کا ٹیزر جاری

Feb 21, 2021 | 20:58:PM
اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ”بارہواں کھلاڑی“ کا ٹیزر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معرو ف اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز بارہویں کھلاڑی کے ٹیزر میں دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں جنگ دکھائی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔
ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کئے جانے کے بعد ان کے مداحوں کو ویب سیریز کی جھلکیاں دیکھنے کا انتظار تھا تاہم اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے کیوں کہ ماہرہ خان نے ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
ویب سیریز کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے۔ جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں کنزہ ہاشمی، میرا سیٹھی اور سرمد سلطان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ویب سیریز سے متعلق کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے، در حقیقت ہم نے سخت محنت اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کیلئے ہے۔